اہل البیت (ع) نیز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ايران کي فوج کي بحريہ کے سربراہ ايڈمرل حبيب اللہ سياري نے پير کو فوج کے ايک سمينار کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کي سيکورٹي اسلامي جمہوريہ ايران کے نظام کے اقتدار کے زير سايہ ہي برقرار رہے گي. ايڈمرل سياري نے آبنائے ہرمز کو بند کئے جانے کا امريکا کي طرف سے مقابلہ کئے جانے کے دعوؤں کے ردعمل ميں کہا کہ جس ملک کے اختيار ميں علاقے کي سيکورٹي اور اس کا کنٹرول ہو وہ جو چاہے کرسکتا ہے اور اس پوزيشن ميں صرف ايران ہے.
.....
/169