ابنا: یوگنی سیدروف نے آج العالم سے گفتگو میں سعودی عرب اور بحرین میں عوام پر تشدد کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ روس آل سعود کی کارکردگي سے راضی نہیں ہے۔ روس کے اس تجزیہ نگار نے کہا کہ روس کے انسانی حقوق کمیشن کو سعودی عرب کے مشرق علاقوں میں عوام پر آل سعود کے تشدد پر تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض نے عرب ملکوں میں عوامی تحریکوں کے تعلق سے دوہری پالیسیاں اپنا رکھی ہیں اور ایسے عالم میں جبکہ ریاض حق آزادی کی حمایت کا دعویدار ہے لیکن اس نے بحرین اور مشرقی علاقوں میں عوامی تحریکوں کو کچلنے کے لئے فوجیں بھیجی ہیں اور ساتھ ساتھ شام میں دہشتگردوں کی حمایت بھی کرتا ہے۔ روس کے اس ماہر تجربہ نگار یوگئی سیدروف نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ دیگر ملکوں کے امور میں مداخلت کرتا رہتا ہے اور اب جن ممالک میں اسلامی بیداری کی تحریکیں چل رہی ہیں وہاں مداخلت کررہا ہے ۔ روس کے اس مشہور صحافی نے کہا کہ روس سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے اور اس سعودی شہریوں کے حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔
.......
/169