13 جولائی 2012 - 19:30

ایران کے نامور عالم دین آیت اللہ جعفر سبحانی نے دینی مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبلغین کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو اتحاد و وحدت کی دعوت دیں اور انہیں قرآن و سنت کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔

ابنا: آیت اللہ جعفر سبحانی نے گذشتہ روز شہر مشھد مقدس میں دینی مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مبلغین کو قرآن اور سنت سے غفلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے دینی مبلغین کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغ دین ہر کسی کا کام نہیں ہے اور مبلغین کو تبلیغ کی اہمیت سے آگاہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مبلغ کو ناحق بات کو حق بنا کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ آیت اللہ سبحانی نے کہا مبلغین کو بغیر مطالعہ کے تفسیر قرآن نہیں بیان کرنی چاہیے کیونکہ بعض اوقات مبلغین ایک ایسے مطلب کو قرآن و سنت کی طرف نسبت دیتے ہیں جو قرآن و سنت میں موجود ہی نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دینی مبلغین کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو اتحاد و وحدت کی دعوت دیں اور قرآن و سنت سے ہرگز غفلت نہ برتیں ۔

.......

/169