ابنا: بين الاقوامي امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے مشير علي اکبر ولايتي نے ايران کے جنوبي شہر شيراز ميں اپنے ايک بيان ميں کہا کہ آج اسلامي بيداري کي لہر ہمہ گير شکل اختيار کرچکي ہے جو پوري عرب دنيا ميں پھيل چکي ہے انہوں نے کہا کہ جس ملک ميں اسلامي بيداري کي لہر آئي ہے اور لوگ کامياب ہوئے ہيں وہ ملک اسلام کي جانب لوٹ رہا ہے اور اب ان ملکوں کے لئے امريکا اور اسرائيل کے ساتھ ساز باز کا کوئي مفہوم ہي نہيں رہ گيا ہے –
ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے عرب ملکوں ميں انقلابات کا جائزہ ليتے ہوئے ان کے اسباب و نتائج کا بھي ذکر کيا انہوں نے کہا کہ تمام تر بيداري کا سرچشمہ اسلام ہے - اسلامي بيداري کي عالمي اسمبلي کے سکريٹري جنرل علي اکبر ولايتي نے کہاکہ ايران کہ جہاں کے عوام نے اپنے اسلامي انقلاب کے دوران خالي ہاتھوں اور صرف اللہ اکبر کے نعروں کےساتھ طاغوتي فوجيوں کا مقابلہ کيا تھا اب پوري دنيا کے لئے مثال بن گيا ہے اور اسلامي ممالک کے عوام اس وقت بڑے پيمانے پر اجتماعات کرکے اور نعرے لگا کر خالي ہاتھوں اپني تحريک کو آگے بڑھا رہے ہيں اور کاميابي حاصل کررہے ہيں –ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے کہا کہ مصر تيونس بحرين ليبيا اور يمن کے عوام کا کہنا ہے کہ وہ اسلامي اقدار کے دائرہ ميں آزادي چاہتے ہيں اور يہي اسلامي جمہوريت ہے –.......
/169