13 جولائی 2012 - 19:30

عراقي حکومت کے قريبي ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظيم ايم کے او کي عراق ميں موجود اشرف چھاؤني کو عنقريب اس دہشت گرد گروہ سے مکمل طور پر پاک کردياجائے گا-

ابنا: عراقي پارليمنٹ ميں سيکورٹي اور دفاع سے متعلق کميٹي کے رکن عباس البياتي نے سنيچر کو العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ديالہ ميں اشرف چھاؤني سے دہشت گردوں کو  بغداد کے قريب ايک عارضي کیمپ ميں منتقل کرنے کا عمل مسلسل جاري ہے اور يہ عمل عراق سے ان دہشت گردوں کے اخراج کا پيش خيمہ ہے

عباس البياتي نے عراق ميں ايم کے او کے دہشت گرد گروہوں کے غير قانوني داخلے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقي حکومت نے اس گروہ کو سياسي پناہ لينے کي اجازت نہيں دي ہے اور ان کے سلسلے ميں قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے –عراقي حکومت جو ايم کے او کے دہشت گردوں کي عراق ميں موجودگي کو اپنے اقتدار اعلي کي خلاف ورزي سمجھتي ہے اب اشرف چھاؤني کو مکمل طور پر بند کردينے کا تہيہ کئے ہوئے ہے -

عراق ميں اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن کوپلر نے کہا ہےکہ اشرف چھاؤني سے  ايم کے او کے دوتہائي عناصر بغداد ميں منتقل ہوگئے ہيں اور اس کے بعد انہيں عراق سے باہر نکالا جائےگا –

خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ اشرف چھاؤني سے اب تک دوہزار دہشت گردوں کو بغداد کے قريب بنائے گئے عارضي کيمپ الحريہ ميں منتقل کيا جاچکا ہے اور اب بارہ سو دہشت گرد اشرف چھاؤني ميں موجود ہيں –واضح رہے کہ دہشت گرد تنظيم ايم کے او نے ايران ميں بے شمار دہشت گردانہ اقدامات کرنے کےعلاوہ عراقي عوام کے قتل عام ميں بھي اس نے صدام حکومت کا ساتھ ديا تھا -.....

/169