ابنا: صوبہ سمنگان کے ممبر پارليمنٹ احمد خان سمنگاني بھي دھماکے سے ہلاک ہونےوالوں ميں شامل ہيں –خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ يہ دھماکہ سنيچرکي صبح شمالي افغانستان ميں ايک رکن پارليمنٹ کے بيٹے کي شادي کي تقريب ميں ہوا اور شادي کي تقريب ماتم کدے ميں تبديل ہوگئي -
اس دھماکے ميں بائيس افراد مارے گئے جبکہ ايک سو پچاس ديگر زخمي ہوئے ہيں - اس دھماکے ميں زخمي ہونےوالوں ميں بہت سے لوگوں کي حالت تشويشناک بتائي گئي ہے اور خدشہ ظاہر کيا گيا ہے کہ مرنےوالوں کي تعداد بڑھ سکتي ہے -
افغانستان کي پارليمنٹ کے ايک رکن مولوي محب اللہ فرقاني نے ارنا کے نمائندے سے ٹيلي فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھي تک کسي بھي گروہ يا شخص نے اس دھماکےکي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے-.......
/169