12 جولائی 2012 - 19:30

بحرين کے عوام نے شيعہ عالمي دين آيت اللہ نمر باقرالنمر اور مشرقي حجاز کے عوام کے ساتھ يکجہتي کے حق ميں مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: بہت بڑي  تعداد ميں  بحريني شہري ملک کے  مختلف شہروں کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے سعودي سيکورٹي فورس کي فائرنگ ميں شہيد ہونے والوں کے اہل خانہ اورگرفتار شيعہ رہنما آيت اللہ نمر باقر النمر  کے ساتھ يکجہتي کا اظہار کيا-مظاہرين نے  آيت اللہ نمر باقر النمر پر قاتلانہ حملے اور انکي گرفتاري کي مذمت کيرپورٹ کے مطابق سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے پرامن مظاہرين پر زہريلي آنسو گيس کے گولے پھينکے اور کئي علاقوں ميں براہ راست گولياں چلائيں-بحرين کي سب سے بڑي عوامي جماعت الوفاق کے جاري کردہ بيان ميں کہاگيا ہے کہ سيکورٹي اہلکاروں کي فائرنگ  ميں کم از کم آٹھ افراد زخمي ہوئے ہيں جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کر ليا گيا ہے-بحريني شہريوں نے پير منگل اور بدھ  کے روز بھي آيت اللہ نمر باقر النمر  کي حمايت ميں مظاہرے کئے تھے-واضح رہے کہ سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے اتوار کي رات  مشرقي حجاز کے سرکردہ عالم دين آيت اللہ نمرباقر النمرکي گاڑي پر فائرنگ کرکے انہيں زخمي کرديا تھا اور بعد ازاں انہيں گرفتار کر کے لے گئے تھے- آيت اللہ نمرباقر النمر کي گرفتاري کے بعد سے قطيف اور العواميہ سميت پورے مشرقي سعودي عرب ميں حالات کافي کشيدہ ہوگئے ہيں-......./169