ابنا: بحرين کے سينئر انقلابي رہنما اور نيشنل ڈيموکريٹک پارٹي کے سکريٹري جنرل فاضل عباس نے العالم سے اپني گفتگو ميں کہا کہ حکومت نے وزير داخلہ کے کہنے پر سيکورٹي کي تازہ تدابير اپنائي ہے جس کے تحت سياسي رہنماؤں کو گرفتار کرنا اور مظاہرين کے خلاف تشدد ميں اضافہ کرنا شامل ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت کي اس طرح کي پاليسيوں کے باوجود عوام کے مظاہرے جاري رہيں گے اور وہ اپنے انقلاب کو کاميابي سے ہمکنار کرکے ہي دم ليں گے -
بحرين کے ايک اور سياسي رہنما اور جمعيت اسلامي الوفاق کے رکن صادق ربيع اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت کو جان لينا چاہئے کہ تشدد کي پاليسياں ہميشہ کي طرح اس بار بھي ناکام ہوگئي ہيں اور بحرين کے عوام اپنے پرامن مظاہرے جاري رکھيں گے -
بحرين کے سياسي رہنما صادق ربيع نے کہا کہ غير جانبدار و بيدار ضمير بين الاقوامي ادارے بحريني عوام کي تحريک کي حمايت کررہے ہيں ليکن بحريني حکومت عوام کي خواہشات کي پرواہ کئے بغير عوامي مظاہروں کو بے دردي کے ساتھ کچل رہي ہے........
/169