ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک گھر پر حملہ کرکے اس میں مقیم افراد کو اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور3 دیگر زخمی ہوئے– بتایا جاتا ہے کہ اس گھر میں خیبرپختونخواہ کے محکمہ جیل خانہ جات کے اہلکار مقیم تھے جو تربیت کےلئے پنجاب آئے تھے-[
تحريک طالبان پاکستان نے ان پوليس اہلکاروں کے قتل کي ذمہ داري قبول کرلي ہے - تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نجی ٹی وی کو ٹيلي فون پر بتايا کہ پوليس اہلکاروں کوتحريک طالبان نے ہي قتل کيا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ يہ کارروائي مختلف جيلوں ميں قيد تحريک طالبان کے ارکان پر ہونے والے تشدد کے ردعمل کے طور پر کيا گيا ہے. اور لاہور کا واقعہ گجرات ميں کي گئي فائرنگ کي کڑي ہے، ترجمان تحريک طالبان نے اس قسم کي مزيد کاروائياں بھي کرنے کی دھمکی دی ہے........
/169