ابنا: وزير خارجہ نے کہا کہ سید محسن موسوی، احمد متوسلیان، تقی رستگار مقدم اور کاظم اخوان 4 ایرانی سفارتکاروں کو لبنان میں اسرائیل سے وابستہ باغیوں نے اغوا کیا تھا اور پھر انھیں لبنان کے علاقہ جونیہ میں منتقل کرکے وہاں سے اسرائيل منتقل کردیا گيا۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی سفارتکار اسرائیل میں زندہ ہیں اور اسرائیل ان کی زندگی کا ضامن ہے انھوں نے کہا کہ لبنان کی حکومت ایرانی سفارتکاروں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور اس نے اقوام متحدہ میں بھی اس سلسلے میں تحقیق کرنے کی درخواست دی تھی اور یہ درخواست اقوام متحدہ کی اسناد میں ثبت ہوچکی ہے اور لبنانی حکومت ایرانی سفارتکاروں کی زندگی کے بارے میں پائے جانے والے ابہامات کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت بھی اپنے سفارتکاروں کی زندہ باز گشت اور ان کی سلامتی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہے اور ہم سب کی کوشش ہے کہ ہمارے خدمتگذار سفارتکار صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن اور اپنے اہلخانہ کی آغوش میں واپس آجائیں۔.......
/169