ابنا: اسرائیلی اخبار"معاریف" کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی چچا زاد شہزادی سمیہ بنت الحسن نے ایک اعلیٰ سطح تعلیمی ماہرین کے وفد کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کےویزے پر آناتھا۔
وفد میں ایک سو اردنی اساتذہ شامل تھے، تاہم اردن کی ٹیجرز یونین اور دیگر اسرائیل مخالف تنظیموں کی بائیکاٹ کی مہم کے نتیجے میں یہ دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی نگرانی میں اساتذہ کی تربیت کی ایک عالمی ورکشاپ منگل سے شروع ہوئی ہےجس میں دنیا بھر کے تیس ممالک کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ تاہم بائیکاٹ کے نتیجے میں اردنی وفد اس ورکشاپ میں شرکت سے محروم رہا ہے۔
.......
/169