9 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر ایک حملے میں چھ فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔حملہ دریائے چناب کے کنارے سکیورٹی فورسز کے ایک ریسکیو کیمپ پر کیا گیا۔

ابنا: فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ دریائے چناب کے کنارے سکیورٹی فورسز کے ایک ریسکیو کیمپ پر کیا گیا۔ یہ کیمپ تئیس مئی کو پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد اس میں سوار لاپتہ پائلٹ کی تلاش کے لیے لگایا گیا تھا۔آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں پانچ فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ملٹری ہسپتال گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔گجرات کے صدر تھانہ سے پولیس محرر ندیم عباس نے بتایا کہ پیر کو صبح پانچ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے آوروں میں سے دو ایک موٹر سائیکل پر جبکہ چار ایک گاڑی پر سوار تھے۔پولیس اہلکار کے بقول فائرنگ کی آواز سننے پر علاقے میں گشت پر تعینات ایک پولیس موبائل موقع پر پہنچی تو حملہ آوروں نے اس پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس کے علاوہ فوج کی بھی ایک ٹیم کوشاں ہے۔

از بی بی سی

۔۔۔۔۔۔۔

فوجی کیمپ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ

حملہ دریائے چناب کے کنارے سکیورٹی فورسز کے ایک ریسکیو کیمپ پر کیا گیاپاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر ایک حملے میں چھ فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ دریائے چناب کے کنارے سکیورٹی فورسز کے ایک ریسکیو کیمپ پر کیا گیا۔ یہ کیمپ تئیس مئی کو پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد اس میں سوار لاپتہ پائلٹ کی تلاش کے لیے لگایا گیا تھا۔آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں پانچ فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ملٹری ہسپتال گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔گجرات کے صدر تھانہ سے پولیس محرر ندیم عباس نے بتایا کہ پیر کو صبح پانچ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے آوروں میں سے دو ایک موٹر سائیکل پر جبکہ چار ایک گاڑی پر سوار تھے۔پولیس اہلکار کے بقول فائرنگ کی آواز سننے پر علاقے میں گشت پر تعینات ایک پولیس موبائل موقع پر پہنچی تو حملہ آوروں نے اس پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس کے علاوہ فوج کی بھی ایک ٹیم کوشاں ہے۔

از:  NTN World News

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110