ابنا: آج بھی پاکستانی عوام نے نیٹو سپلائي بحالی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس فیصلے کی مذمت کی۔ لاھور سے شروع ہونے والا یہ مارچ کل اسلام آباد پہنچے گا اور مظاہرے کے اختتام پر امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایک قرارداد منظور کی جائے گي۔
ادھر پاکستان کے صدر کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر لاھور ٹو اسلام آباد مارچ پرامن رہا تو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہيں ہوگي لیکن اگر غیر قانونی طریقے استعمال کئے گئے تو حکومت خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرے گي۔
قابل ذکر ہے پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے نہ صرف نیٹو کی سپلائي لائنوں کی بحالی کی مخالفت کی ہے بلکہ وہ امریکی ڈرون حملوں کے خاتمے کی بھی خواہاں ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ پاکستانی عوام امریکہ کے ان حملوں کو اپنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قراردیتے ہیں۔.......
/169