ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں علاقائی تعاون تنظیم اکو کونسل کے بائیسویں اجلاس کا آغازہوگيا ہے۔ یہ اجلاس وزارت خارجہ کے منصوبہ بندی اور مطالعاتی ہال میں منعقد ہورہا ہے۔
وزارت خارجہ کے اقتصادی امور کے ڈائریکٹر سید علی محمد موسوی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس تین دن تک جاری رہےگا۔ یہ اجلاس علاقائی تعاون تنظیم اکو کا سب سے اہم اجلاس ہے اور اس اجلاس میں اکو کے بارے میں سالانہ منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔....... /169