ابنا: شامي فوج کي انجينئرنگ کور کے جوانوں نے شمال مغربي شہر ادلب ميں چھے بموں کو ناکارہ بنا کر دہشتگردي کي بڑي کوشش ناکام بنادي ہے-
اسي کے ساتھ مشرقي شام کے علاقے دير الزور ميں فوج اور دہشتگردوں کے درميان ہونے والے لڑائي ميں متعدد شرپسند عناصر زخمي ہوگئے ہيں- شامي فوج کے جوانوں نے دير الزور کے نواحي علاقے الرصافہ سے متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھي کرليا ہے- جنوبي شہر درعا سے ملنے والي خبروں کے مطابق شامي سيکورٹي فورس اور دہشتگردوں کے درميان ہونے والي ايک جھڑپ ميں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں جبکہ کئي ايک کو گرفتار کرليا گيا ہے-
حلب شہر ميں بھي شامي فوج اور مسلح دہشتگردوں کے درميان جھڑپوں کي خبريں موصول ہوئي ہيں-لبنان کي سرحد کے قريب واقع علاقے عکار ميں بھي شامي فوج نے ايک کاروائي کے دوران تين دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے-دوسري جانب شام کي انٹيلي جينس نے عوام سے حاصل ہونے والي معلومات کے بعد صوبہ ريف سے متعدد غير ملکي عرب باشندوں کو گرفتار کرليا ہے- ان لوگوں کے بارے ميں کہا جارہا ہے کہ وہ غير ملکي خفيہ ادارے کے لئے جاسوسي کر رہے تھے-
شام ميں دوہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے اور سعودي عرب، قطر، ترکي سميت بہت سے مغربي ممالک شرپسند عناصر کي اسحلہ جاتي اور مالي حمايت کر رہے ہيں تاکہ خطے ميں اسرائيل کے خلاف ايک مورچے کي حیثيت رکھنے والي شامي حکومت کو گرايا جاسکے-.......
/169