ابنا: بریگیڈیر احمد وحیدی نے جدید ترین دہلاویہ اینٹی ٹینک میزائیلوں کی تیاری کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ میزائیل دنیا کا جدید ترین اینٹی ٹینک میزائيل ہے جو مختلف طرح کے جدیدی ترین ٹینکوں کو تباہ کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گيا ہے۔
بریگيڈیر احمد وحیدی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ دہلاویہ میزائيل ایسا گائیڈڈ میزائیل ہے جو دشمن کی مختلف طرح کی الیکٹرونک جنگوں میں بھی اپنا کام کر دکھاتا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین پیچیدہ فوجی ٹیکنالوجی کی چوٹیوں کو یکے بعد دیگرے سر کرنے اور دشمنوں کو ایران مخالف پابندیوں اور دھمکیوں کے سلسلے میں ناکام بنانے پر قادر ہیں۔.......
/169