5 جولائی 2012 - 19:30

باراک اوبامانے امريکہ کے لئے گاڑياں ايکسپورٹ کرنے والي چيني کمپنيوں کے خلاف سخت گير پاليسي اپنانے کا اعلان کيا ہے۔

ابنا: رياست اوھايو ميں انتخابي کمپين کے دوران تقرير کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے مقابلے ميں ان کي حکومت نے چيني کمپنيوں کے حوالے سے سامنے آنے والي شکايات پر سب سے زيادہ توجہ دي ہے۔انہوں نے دعوي کيا کہ انکي حکومت نے ايسے اقدامات کا آغاز کرديا ہے جو بقول ان کے امريکي آٹو موبائيل کمپنيوں کو نقصان پہنچانے والے غير منصفانہ تجارتي اقدامات کے بابت چين کو زيادہ  جوابدہ بنا سکتے ہيں۔ باراک اوباما نے کہا ہے کہ ايسا ہرگز نہيں ہے کہ امريکي کمپنياں مارکيٹ کمپيٹشن سے بھاگ رہي ہيں۔انہوں نے کہا کہ ہم مارکيٹ کمپٹيشن کاخير مقدم کرتے ہيں تاہم بقول انکے   يہ يقين حاصل کرنا ضروري ہے  کہ يہ کمپيٹيشن منصفانہ ہے۔ امريکہ  چين پر آزادانہ تجارت کے منافي سرگرميوں کا الزام  لگاتا چلا آرہا ہے۔.......

/169