5 جولائی 2012 - 19:30

مصر کے صدر محمد مرسی نے ڈاکٹر احمدی نژاد کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے دونوں ملکوں کے تعاون پر زور دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق مصر کے عوامی منتخب صدر محمد مرسی نے جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد سے ٹیلی فونی گفتگو کی جس میں انہوں نے سلامی جمہوریہ ایران اور مصر کی اقوام کے مفادات اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے دونوں ملکوں کے تعاون پر زور دیا۔

محمد مرسی نے کہا کہ ایران اور مصر دونوں ملکوں کی اقوام کی امیدوں اور خواہشات کی تکمیل کے لئے آگے بڑھیں گے۔مصر کے صدر محمد مرسی نے ملت ایران کی طرف سے مصر کے عوامی انقلاب کی حمایت کئے جانے کی ستائش کی اور ڈاکٹر احمدی نژاد سے کہا کہ وہ ان کا اور ملت مصر کا سلام محبت رہبر انقلاب اسلامی اور ملت ایران تک پہنچادیں۔اس گفتگو میں ڈاکٹر احمدی نژاد نے دونوں ملکوں کی اقوام کے تاریخی اور ثفافتی مشترکات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایرانی ہمیشہ مصری عوام کا ساتھ دیں گے۔....... /169