5 جولائی 2012 - 19:30

غاصب صہیونی ریاست کی فوج نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر جمعرات کے روز ایک بار پھر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے فوجی ایک اشتعال انگيز اقدام کے تحت مسجدالاقصی میں داخل ہوئے اور اس مسجد کے صحنوں میں گشت لگایا۔ شدت پسند صیہونیوں اور امریکی سیاحوں کے گروپ بھی صیہونی فوجیوں کے ساتھ تھے۔

واضح ر ہے کہ صیہونی آئے دن مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں اور حال ہی میں صیہونی حکومت کی خاتون فوجیوں نے اس مقدس مقام میں داخل ہوکر وہاں رقص بھی کیا تھا۔....... /169