4 جولائی 2012 - 19:30

آج ايران اور عراق سميت دنيا کے اکثر ملکوں ميں منجي عالم بشريت حضرت امام مہدي عليہ السلام کا يوم ولادت باسعادت عقيدت و احترام کے ساتھ منايا جارہا ہے-

ابنا: حضرت امام مہدي عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت پر پورا ايران اسلامي غرق نور وسرور ہے

بدھ کي رات ايران کے تمام شہروں ميں مسلمان عوام نے قصيدہ خواني اور شب ولادت حضرت امام مہدي عليہ السلام کي مخصوص دعاؤں، عبادت اور مناجات ميں بسر کي -

اس مناسبت سے دارالحکومت تہران سميت پورے ملک ميں جگہ جگہ قصيدہ خواني کي محفلوں اور جشن کا اہتمام کيا گيا ہے - ايران کے مذہبي شہر قم کو اس مناسبت سے مخصوص انداز ميں سجايا گيا ہے جہاں ساري رات جشن کا سماں رہا -

قم کے  جوار ميں مسجد جمکران پر بدھ کي رات دسيوں لاکھ کا اجتماع رہا جس ميں بيرون ملک کے زائرين بھي شامل تھے - اسي مناسبت سے مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام کے روضے پر بھي زائرين اور عاشقان اہلبيت کا اجتماع رہا-

کربلائے معلي ميں  نواسہ رسول حضرت امام حسين عليہ السلام کا روضہ مبارک اور بين الحرمين کا علاقہ بدھ کي ساري رات زائرين اور عاشقان اہليبت رسول سے مملو رہا -  دسيوں لاکھ عراقي ملک کے گوشہ وکنار سے  کئي دن کي مسافت پيدل  طے کرکے کربلائے معلي پہنچے ہيں -

اس کے علاوہ بہت بڑي تعداد ميں ديگر ملکوں کے زائرين بھي کربلائے معلي پہنچے ہيں- ايران اور عراق ميں حضرت امام مہدي عليہ السلام کے يوم ولادت کي مناسبت سے جشن کا سلسلہ نماز صبح کے بعد دوبارہ شروع ہوا جو اس وقت بھي جاري ہے-

.......

/169