3 جولائی 2012 - 19:30

نيٹو اور افغان فوجي نے افغانستان کے مختلف علاقوں ميں مشترکہ آپريشن کے دوران درجنوں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوي کيا ہے-

ابنا: افغانستان کي وزارت داخلہ کے جاري کردہ بيان کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹے  کے دوران نيٹو اور افغان فوج کي مشترکہ کاروائيوں ميں کم ازکم اکسٹھ طالبان کو ہلاک کرديا گيا ہے-

اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ کاروائياں صوبہ بغلان، پکتيکا، قندھار،  اور فارياب ميں کي گئيں اور اس کے دوران بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي قبضے ميں ليا گيا-

افغان وزارت داخلہ کے بيان ميں نيٹو فوج اور افغان سيکورٹي فورس کے جاني نقصان کے بارے ميں کچھ نہيں کہا گيا-

.......

/169