3 جولائی 2012 - 19:30

اسپيکر پارليمنٹ علي لاريجاني نے کہا ہے کہ ايران دشمنوں ک سازشوں کے مقابلے ميں شام کي حکومت اور عوام کي حمايت جاري رکھے گا-

ابنا: يہ بات انہوں نے اپنے شامي ہم منصب محمد جہاد اللحام کے ساتھ ملاقات کے بعد ايک مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہي - اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا کہ ايران شام ميں شروع کئے جانے والے اصلاحات کے عمل  اور جمہوريت کي جانب سفر کا خير مقدم کرتا ہے- انہوں نے کہا کہ اسلحہ کے زور پر کسي بھي ملک ميں جمہوريت نافذ نہي کي جاسکتي-

ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا کہ مالي اور طاقت کے ذريعے صيہوني حکومت کي خدمت کرنے والي آمرانہ حکومتيں تحريک مزاحمت کو نقصان پہنچانے کے لئے شام پر دباؤ ڈال رہي ہيں ليکن کامياب نہيں ہونگي-

شام کے اسپيکر پارلينمٹ محمد جہاد اللحام نے اس موقع پر کہا کہ آج قطر جيسے بعض ممالک آزادي اور جمہوريت کي بات کرر ہے ہيں حالانکہ انکا آدھا ملک امريکہ کے تسلط ميں ہے- محمد اللحام نے دشمنوں کي سازشوں کے مقابلے ميں ايران کي جانب سے شام کي حمايت کي قدرداني کي - انہوں نے کہا کہ امريکہ جمہوريت کے نام پر اپني مرضي مسلط کرنے اور تحريک مزاحمت کو کمزور کرنے کے لئے ايڑي چوٹي کا زور  لگا رہا ہے-

واضح رہے کہ شام کے اسپيکر پارلمنٹ منگل کے روز سرکاري دورے پر تہران پہنچے تھے –

........

/169