3 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران میں ہونے والے ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے لئے نوے فیصد دعوت نامے رکن ملکوں کوپہنچادیے گئے ہیں۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ ناوابستہ تحریک میں ایک سو بیس ملک رکن ہیں اور امید ہے کہ تہران اجلاس موجودہ حالات کے پیش نظر کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ مصر کے صدر محمد مرسی ناوابستہ تحریک کی صدارت ایران کے حوالے کریں گے۔

ادھر لبنان کے اخبار السفیر نےگذشتہ روز کی اشاعت میں رپورٹ دی ہےکہ مصر کے صدر محمد مرسی ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے آئندہ مہینے تہران کا دورہ کریں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد کو ناوابستہ تحریک کی صدارت سونپ دیں گے۔ ناوابستہ تحریک کا سولھواں سربراہی اجلاس اگست کے وسط میں تہران میں منعقد ہوگا۔

 ......./169