ابنا: رستم قاسمی نے کہا کہ آج سے مغربی ملکوں نے ایران کے تیل کا بائيکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ایران کو اپنا تیل فروخت کرنے میں کوئي پریشانی لاحق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی صنعت تیل برسوں سے مغربی ملکوں کی پابندیوں کا شکار ہے لیکن ایران علاقے کا ایک اہم ملک ہونے کی حیثیت سے دنیا کے بہت سے ملکوں کے ساتھ اقتصادی لین دین رکھتا ہے اور اسکے تیل کے اپنے خریدار ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے کہا کہ ایران کی آئيل انڈسٹری پر پابندیاں اچھا موقع ثابت ہوئيں کیونکہ ایران نے محنت کی اور اس میدان میں خود کفیل بن گيا۔
یاد رہے یورپی یونین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے ایران کے تیل کے بائيکاٹ پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ یورپی یونین نے ایران کے تیل کا بائيکاٹ کرنے کےعلاوہ ایران کے دوست ملکوں پر بھی دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل نہ خریدیں لیکن ہندوستان چین اور چاپان نے مغربی ملکوں کی ان پانبدیوں کو نظر انداز کردیا ہے۔
....... /169