ابنا: بحری کےقومی جمہوری محاذ کےسربراہ محمدجاسم الدرازی نے العالم کوانٹرویودیتےہوئےاس بات پرتاکیدکرتےہوئےکہ انقلاب بحرین نئےمرحلےمیں داخل ہوچکاہے، جمعہ کےدن البدیع روڈ پر مظاہرین کوسختی سےکچلنےکی مذمت کی ۔بحری کےقومی جمہوری محاذ کےسربراہ نےکہاکہ بحرین کی سیاسی جماعتیں عوام کی توہین ، تشدد اورقتل عام مزید برداشت نہيں کرسکتےاورحالات کوتبدیل کردیں گے۔الدرازی نےکہاکہ حکومت کےمخالفین اپنی نئی روش سےعوام کوسڑکوں پرلائيں گے اوراپنےحقوق کےحصول کاامکان فراہم کرلیں گے۔محمدجاسم نےکہاکہ قومی جمہوری محاذ بڑےپیمانےپرمسلسل مظاہروں کافیصلہ کئےہوئےہےتاکہ عالمی برادری کےلئےبحرینی عوام کی وسیع موجودگی اورطاقت ثابت ہوجائے....... /169
30 جون 2012 - 19:30
News ID: 326140
بحرین کےقومی جمہوری محاذ نے ملک میں عوامی مظاہروں میں تیزی آنےکی خبردی ہے۔