ابنا: صدر ميشل سليمان نے مغرب نواز سياسي جماعت المستقبل سے وابستہ شرپسندوں کے ہاتھوں شاہراہوں کي بندش پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن امان ميں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کوئي رعايت نہيں برتي جائے گي -انہوں نے سيکورٹي فورس کو حکم ديا کہ وہ امن و امان کي صورت کو قابو ميں رکھنے کے لئے مزيد سخت اقدامات کرے-اس رپورٹ کے مطابق اگرجہ لبنان کے وزير داخلہ مروان شربيل نے ملک ميں سيکورٹي پلان کا اعلان کرديا ہے اور ملک کي زيادہ تر جماعتيں ان کے منصوبے کي حمايت کر رہي ہيں تاہم المستقبل پارٹي سے وابستہ شرپسند عناصر سڑکوں اور شاہراہوں کو بند کرکے صورتحال کو خراب کرنے کي کوشش کر رہے ہيں-حاليہ چند ہفتوں کے دوران لبنان کے مختلف علاقوں ميں بدامني کے واقعات بھي رونما ہوئے ہيں-مغرب نواز گروپ بيروت سميت ملک کے مختلف شہروں کي اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو بند کرکے وزيراعظم نجيب ميقاتي حکومت کو ناکام بنانے کي کوشش کر رہے ہيں-...../169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325505
لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ انکي حکومت ملک ميں بدامني پھيلانے والوں کے ساتھ سختي سے پيش آئے گي -