ابنا: وزارت خارجہ کےترجمان نے رامين مہمان پرست نے جمعرات کواپنے ايک بيان ميں شام کے الاخباريہ ٹيلي ويژن چينل پر ہونےوالے دہشت گردانہ حملے کي مذمت کرتے ہوئے جس ميں اس چينل کے متعدد کارکن مارے گئے ہيں مرنےوالوں کے لواحقين اور اہل خانہ سے ہمدردي کا اظہار کيا ہے -ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے غير انساني اور پرتشدد اقدامات سے شام کے لوگوں اور عالمي رائے عامہ کوشام کے حقائق و واقعات سے باخبر رکھنے کے عمل کو نقصان نہيں پہچايا جاسکے گا - وزارت خارجہ کےترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنيا کے سبھي قوانين، آزادي بيان اور اخبارات و جرائد کي آزادي کي حمايت پر زور ديتے ہيں کہاکہ آزادي بيان کے حامي اداروں اور تنظيموں کو چاہئے کہ اس دہشت گردانہ واقعے کي کھل کر مذمت کريں......../169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325485
اسلامي جمہوريہ ايران نے شام کے الاخباريہ ٹيلي ويژن چينل کي عمارت پر دہشت گردانہ حملے کي مذمت کي ہے-