27 جون 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ نے جینوا مذاکرات میں ایران کو دعوت نہ دئے جانے کو افسوس ناک قراردیا ہے۔ سرگئي لاوروف نے کہاکہ صدر بشار اسد کے بارے میں خود شام کے عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق سرگئي لاوروف نے کہا کہ روس شام کے بحران کو حل کرنے کےلئے بیرونی تجویزوں کی حمایت نہیں کرتا تاہم عبوری مرحلے کی حمایت کرتا ہے جس کے بارے میں جینوا میں گفتگو کی جائے گي۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران علاقے کا ایک بااثر ملک ہے اور جینوا اجلاس میں ایران کو دعوت نہ دینا ایک بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے جینوا اجلاس میں ایران کی شرکت کی مخالفت کو دوہرا معیار قراردیا اور اس کی مذمت کی۔ ......./169