25 جون 2012 - 19:30

حکومت ہندوستان نے یورپی یونین کی جانب سے بیمہ پابندیوں کے ردّ عمل میں تیل کی درآمدات کیلئے ایرانی آئل ٹینکروں سے استفادہ کئے جانے کی اجازت دیدی ہے اور اس سلسلے میں ایران سے بیمہ کی سہولت سے استفادہ کئے جانے کا امکان فراہم کردیا ہے ۔

ابنا: حکومت ہندوستان کا یہ فیصلہ، ایرانی تیل کے حامل بحری جہازوں کیلئے یورپی یونین کی جانب سے بیمہ پابندیاں، غیر موثر ثابت ہونے کا باعث بنے گا اور ساتھہ ہی یہ ملک بھی، ایران سے یومیہ تقریبا تین لاکھہ دس ہزار بیرل تیل درآمد کرنے کا عمل جاری رکھہ سکے گا۔ اس سے قبل ایران سے تیل درآمد کرنے والے ایک اہم ملک کی حیثیت سے ہندوستان، ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں کے خلاف عائد امریکہ کی مالی پابندیوں سے مستثنی ہوچکا ہے ۔ یورپی یونین کی جانب سے بیمہ پابندیوں کے اقدام کے بعد ایران کا تیل خریدنے والے دیگر ملکوں نے بھی اپنے رّد عمل کا اظہار کیا ہے جیساکہ چین اور جاپان نے بھی اسی قسم کے اقدامات کئے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان موجودہ مالی سال کے دوران ایران سے یومیہ تین لاکھہ دس ہزار بیرل تیل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔......./169