25 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں ماحولیات کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران اورچین کے مابین تعاون میں فروغ آنے سے علاقائي حالات پراس کے مثبت اثرات پڑيں گے۔

ابنا: محمد جواد محمد زادہ نے آج تہران میں چين کے نائب وزیر مواصلات آئي پینگ سے ملاقات میں کہا کہ علاقائي اور عالمی حالات کے پیش نظر ایران اور چین کے تعلقات میں زیادہ سے زیادہ استحکام لانے کی ضرورت ہے۔ 

محمد جواد محمدی نے کہا کہ امریکہ اور یورپ مشرقی وسطی اور ایشیا کے ملکوں کے حالات سے غلط فائدہ اٹھانے کے درپے ہیں لیکن چونکہ انہیں عوامی حمایت حاصل نہیں ہے لھذاوہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ثقافتی دینی اور اعتقادی لحاظ سے اور چین اقتصادی اور سماجی لحاظ سے علاقے کی قوموں کا حامی بن سکتا ہے اور اس ضرورت کے پیش نظر دونوں ملکوں کومزید تعاون کرنا چاہیے۔ آئي پینگ نے بھی دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات میں مزید استحکام لائے جانے کی ضرورت پرتاکید کی۔
.......
/169