23 جون 2012 - 19:30

عراق ميں اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل کے خصوصي نمائندے نے انقلاب دشمن منافقين کے دہشت گرد گروہ ايم کے او کي اشرف نامي فوجي چھاؤني کو جلد سے جلد خالي کرانے کي ضرورت پر زورديا ہے-

ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق  اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل کے خصوصي نمائندے مارٹن کوبلر نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے اقوام متحدہ کي ٹيم کے ستر افراد ايم کے او کے افراد کو اشرف چھاؤني سے نکال کر لبرٹي چھاؤني ميں منتقل کئے جانے کے عمل کي نگراني کررہے ہيں –اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايم کے او کے افراد کو اشرف چھاؤني سے لبرٹي چھاؤني ميں منتقل کئے جانے کے معاہدے کو جو عراقي حکومت اور اقوام متحدہ کے درميان ہوا تھا چھے  ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے اور اب تک دوہزار افراد اشرف چھاؤني سے لبرٹي چھاؤني ميں منتقل ہوچکے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق  ايم کے او کے صرف بارہ افراد اشرف چھاؤني ميں بچے ہيں –ايم کے او کے دہشت گردوں کو اشرف چھاؤني سے نکال کر لبرٹي چھاؤني ميں منتقل کئے جانے کا يہ عمل عراق کے صوبہ ديالہ کے عوام کے شديد احتجاج کے بعد انجام پارہا ہے-  عراقي حکومت اشرف چھاؤني سے لبرٹي چھاؤني ميں ايم کے او کے افراد کي منتقلي کو انہيں عراق سے باہر نکالے جانے کي راہ ميں پہلا قدم بتاتي ہے-واضح رہے کہ ايم کے او دہشت گردوں نے ايران کے اندر بے گناہ شہريوں اور اعلي عہديداروں کو شہيد کرنے کے علاوہ خود عراق کے اندر انتہائي وحشيانہ جرائم کا ارتکاب کيا ہے-......./169