23 جون 2012 - 19:30

شام ميں مسلح دہشت گردوں نے مزيد سولہ فوجيوں کو ہلاک کرديا ہے.

ابنا: شام سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ اتوار کي صبح مسلح افراد نے شام کي سرکاري فوج کے سولہ جوانوں کو ہلاک کرديا .يہ واقعہ صوبہ حلب ميں پيش آيا -شام کي انساني حقوق کي تنظيم نے اعلان کيا ہے کہ يہ سرکاري فوجي دارہ عزت ،الارتاب اور کفر کے علاقوں ميں مسلح دہشت گردوں کے حملوں ميں  مارے گئے ہيں -واضح رہے کہ شام ميں مسلح دہشت گرد گذشتہ کئي مہينے سے پورے ملک ميں بدامني پھيلانے کي کوششوں ميں مصروف ہيں - ان دہشت گردوں کو امريکا مغرب اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت حاصل ہے-دہشت گرد عناصر شام کے سيکڑوں بے گناہ اور نہتے شہريوں کا خون بہا چکے ہيں ......../169