ابنا: اطلاعات کے مطابق جمعے کو کوئٹہ میں نو افراد ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹارگٹ کلنگ کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہرروز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہورہے ہیں لیکن حکومت ان پر قابو پانے میں ناکام ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تحقیقات مکمل کرنے سے قاصر ہیں۔ مظاہرین نے سوال کیا کہ آخر یہ لوگ کون ہیں جو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔مظاہرین نے گذشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی۔ یاد رہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دہشتگردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو ان کی دکان میں گھس کر قتل کردیا تھا۔ کوئٹہ میں رواں ماہ میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں پچاس سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ ......./169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324520
پاکستان کے شہر ملتان میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے شہر کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی۔