ابنا: مصر کےانقلابی عوام التحریر اسکوائر پراحتجاج کررہے ہیں۔ مصری عوام نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد التحریر اسکوائر پر اجتماع کرنا شروع کیا تھا۔مصر کے انقلابی عوام کے مظاہرے میں اعلی فوجی کونسل کے تمام اقدامات کی مذمت کررہے ہیں۔دسیوں نیوز چینل التحریر اسکوائر سے براہ راست خبریں ارسال کررہے ہیں اور مصر کے لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے کو کوریج دے رہے ہیں۔ آج کے احتجاج میں مصری عوام نے مطالبہ کیا ہےکہ فوجی کونسل اقتدار سے ہٹ جائے اور اقتدار عوام کے منتخب صدر کے حوالے کردے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ فوجی کونسل کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار احمد شفیق نے قاہرہ میں خفیہ طور سے امریکی سفیر سے ملاقات کی ہے۔ امروز ویب سائٹ کے مطابق مصر کے صحافی مصطفی بکری نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق نے قاہرہ میں خفیہ طور پر امریکی اور برطانوی سفیروں سے ملاقات کی ہے۔یاد رہے اس سے قبل صہیونی ریاست نے احمد شفیق کو تل ابیب کے لئے اسٹراٹیجیک ذخیرہ قراردیا تھا جبکہ امریکہ نے کہا تھا کہ اگر احمد شفیق صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ سابق حکومت کی پالیسیوں پرہی عمل کریں گے۔ یاد رہے امریکہ، صہیونی ریاست اور سعودی عرب نے احمد شفیق کی حمایت کی ہے اور ان کی کامیابی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔...../169
22 جون 2012 - 19:30
News ID: 324220
مصر ميں صدارتي اليکشن کے نتيجے ميں تاخير کے سبب عوام کي تشويش بڑھ گئي ہے اور جمعے کو انہوں نے ايک بار پھر قاہرہ کے تحرير اسکوائر پر ملين مارچ کرکے ، انقلاب کے تحفظ کا عہد کيا-