ابنا: لندن ميں سٹي بسوں کے ملازمين اور ڈرائيوروں کي ہڑتال کے سبب جو جمعہ کي صبح سے شروع ہوئي شہر ميں سٹي بسوں کي سروس معطل ہو کر رہ گئي ہے جس سے عوام کو شديد پريشانيوں کا سامنا ہے - يونائٹ نامي يونين نے جو لندن کي سٹي بسوں کے ملازمين کي نمائندگي کرتي ہے دھمکي دي ہے کہ اگر حکام نے ان کے مطالبات پر توجہ نہيں دي تو عين ممکن ہے کہ ملازمين اولمپک کے دنوں ميں بھي ہڑتال کرديں - لندن کي سٹي بسوں کے ڈرائيوروں نے کہا ہے کہ لندن اولمپک کھيلوں کے دوران چونکہ کام بہت زيادہ ہوگا اس لئے انہيں کم ازکم پانچ سو پونڈ اضافي تنخواہ دي جائے -لندن سٹي بسوں کے ڈرائيوروں اورکمپني کے ملازمين کي يونين نے کا کہنا ہے کہ اولمپک کے دوران کم ازکم آٹھ لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوجائے گا بنابريں اس اضافي کام کے لئے انہيں اضافي تنخواہ يا اور ٹائم ديا جائے –واضح رہے کہ لندن اولمپک ستائيس جولائي سے بارہ اگست تک جاري رہے گا......../169
22 جون 2012 - 19:30
News ID: 324217
لندن ميں سٹي بسوں کے ہزاروں ڈرائيوروں اور شہري ٹرانسپورٹ کمپني کے ديگر ملازمين نے لندن اولمپک کے ايام ميں کام کي زيادتي اور ساتھ ہي اس کے عوض اور ٹائم اور بونس نہ ديئے جانے کے حکومتي فيصلے کے خلاف ہڑتال کردي ہے -