ابنا: روس کے نائب وزير خارجہ اور گروپ پانچ جمع ايک کي مذاکراتي ٹيم کے رکن سرگئي ريابکوف نے آئي اے اي کے سيف گارڈ پروگرام کے ڈائريکٹر ہرمين ناکارتس سے ملاقات ميں ايران کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں گفتگو کي ہے - رپورٹ کے مطابق روس کے ايٹمي مذاکرات کار نے آئي اے اي اے کے سيف گارڈ پروگرام کے ڈائريکٹر کو ماسکو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کيا -اس ملاقات ميں اسي طرح آئي اے اي اے کے سيف گارڈ کے نظام اور اس کي توسيع کے بارے ميں بھي گفتگو کي گئيروس کے ايٹمي مذاکرات کار ريابکوف نے اس نشست کے اختتام پر کہا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد ايران کے ايٹمي پروگرام کے تعلق سے پيدا ہونے والے مسائل کے سياسي حل کي راہوں کا جائزہ لينا تھا - انہوں نے کہا کہ روس سياسي اہداف کے حصول کے لئے پابنديوں کا مخالف ہے -دوسري طرف چين نے ماسکو مذاکرات کو کامياب قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات ميں ايران نے گروپ پانچ جمع ايک کي تجاويز کا جواب ديا ہےچيني وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لي نے جمعرات کو صحافيوں سے گفتگو ميں ماسکو مذاکرات کو مثبت اور کامياب قرار ديا اور کہا کہ دونوں فريقوں نے مجوزہ تجاويز کا جائزہ لينے کے لئے ماہرين کي ٹيم تشکيل دينے پر اتفاق کيا ہے تاکہ مذاکرات ميں خاطر خواہ پيشرفت ہوسکے - انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پر امن ايٹمي پروگرام کو ايران کا حق سمجھتا ہے اور معاملات کے پر امن حل پر يقين رکھتا ہے -ماہرين کا کہنا ہے کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے مذاکرات کے طول پکڑنے کا ذمہ دار امريکا ہے کيونکہ وہ صيہوني حکومت کي دي ہوئي گائيڈ لائن پر عمل کرتا ہے جس کے پاس تين سو سے زائد ايٹمي ہتھيار موجود ہيں -......./169
20 جون 2012 - 19:30
News ID: 323862
چين نے ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے مذاکرات کو کامياب بتايا ہے اسي کے ساتھ روس اور آئي اے اي اے کے عہديداروں نے ايران کے ايٹمي پروگرام پر گفتگو کي ہے -