20 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس حیدر مصلحی نے کہا ہےکہ انسانی حقوق کا مسئلہ نفسیاتی جنگ چھیڑنے کےلئے بڑی طاقتوں کے ہاتھوں میں بہانہ بن چکا ہے۔

ابنا: حیدر مصلحی نے آج تہران میں انسانی حقوق سے متعلق ایک سیمینار میں کہا کہ موجودہ عالمی نظام میں انسانی حقوق کا مسئلہ عالمی رائے عامہ کو متاثر کرنے اور بڑی طاقتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بڑا موثر واقع ہوا ہے۔ حیدر مصلحی نے کہا کہ آج انسانی حقوق پر کوئي تنازعہ نہیں ہے بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ آج اس بات کا سبب بنا ہے کہ روس اور چین جیسے ممالک لیبیا کے تنازعے میں مغرب کی چالوں میں آجاتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ شام کے مسئلے میں بھی مغربی ممالک ان ہی حربوں اور چالوں سے چین اور روس کو اپنے جال میں پھنسانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے میدان کو اپنی جولانگاہ بنا رکھا ہے۔......./169