19 جون 2012 - 19:30

غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کی تازہ ترین جارحیت میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگيا ہے۔

ابنا: فلسطین کے طبی ذرا‏ئع نے کہا ہےکہ آج صیہونی طیاروں نے رفح کے علاقے پر کئي میزائل برسائے جس میں ایک فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

یاد رہے صہیونی طیاروں نے آج آٹھ بار غزہ کے مختلف علاقوں پربمباری کی تھی جس میں کئي افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر صیہونیوں نے توپخانے سے دیرالبلح کے علاقے پر گولہ باری کی ہے۔

گذشہ دنوں میں غزہ پر صہیونی ریاست کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوچکی ہے۔

 ان حملوں میں پندرہ فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے بھی صہیونی ریاست کی جارحیت کا جواب دیتےہوئے صیہونی ٹھکانوں پر دسیوں راکٹ برسائے ہیں۔ ........

/169