18 جون 2012 - 19:30

مصر میں صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج اعلان ہونے کے بعد امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ مصر کے ساتھ قوی فوجی رابطہ رکھنے کا خواہاں ہے قوی رابطہ رکھنے کا مقصد درحقیقت اسرائیلی غاصب حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ابنا:امریکہ کے نائب وزير دفا جارج لیٹل نے کہا کہ امریکہ کی فوجی امداد مصر کو متاثر نہیں ہوئی ہے اس نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع نے حال ہی میں مصر میں فوجی انتظامی کونسل کے سربراہ حسین طنطاوی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں فوجی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی گئی ہے، عرب ذرائع کے مطابق مصری فوجی کونسل نے امریکی اشاروں پر مصر کی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے اور اپنے اختیارات میں توسیع  کردی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ محمد المرسی بغیر بال و پر کے صدر ہوں گے اور تمام انتظام و انصرام فوجی انتظامیہ کے ہاتھ میں ہوگا۔.......

/169