ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کےصدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے پيرکي رات لاطيني امريکا کے ملکوں کے دورے پرروانگي سے قبل صحافيوں سے گفتگو کے دوران برازيل ميں اقوام متحدہ کي ماحوليات اور ترقي سے متعلق کانفرنس کو سرمايہ دارانہ نظام کے حق ميں استعمال کرنے کي بعض بڑے ملکوں کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش اس بات کي جائے گي کہ اجلاس کے فيصلے قوموں کے حق ميں ہوں -
صدر احمدي نژاد نے لاطيني امريکا کے ملکوں کے اپنے دورے کوتين مرحلوں پرمشتمل قرارديا - انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے ميں وہ بوليويا جائيں گے جس کے ايران کے ساتھ تعلقات روز بروزفروغ پارہے ہيں - اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ اس کے بعد وہ برازيل ميں اقوام متحدہ کے زير اہتمام ماحوليات سے متعلق کانفرنس ميں شرکت کي غرض سے اس ملک کادورہ کريں گے- انہوں نے کہا کہ ماحوليات سے متعلق برازيل ميں ہونےوالي سربراہي کانفرنس بہت ہي اہم ہے- اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر لاطيني امريکا کے اپنے دورے کے تيسرے مرحلے ميں وينزوئيلاجائيں گے جہاں وہ اس ملک کے صدر ہوگوچاوز سے باہمي دلچسپي کے معاملات پر بات چيت کريں گے- صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ تہران اور کاراکاس کے تعلقات انتہائي دوستانہ اور خوشگوارہيں -.......
/169