ابنا: بحريني سيکورٹي فورس نے مظاہروں ميں شرکت کرنے والوں کي تلاش ميں رہائشي مکانات پر چھاپے مارے جس کے دوران متعدد افراد زخمي بھي ہو گئےـاس کارروائي کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے آنسو گيس اور پلاسٹک کي گولياں بھي استعمال کيں ـبحرين ميں فروري سن دو ہزار گيارہ سے عوامي انقلاب جاري ہے اور قوم آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کر رہي ہےـبحريني فوج نے سعودي افواج کي مدد سے مظاہروں کو کچلنے کي بےرحمانہ کوششيں کي ہيں ليکن اب تک اسے کاميابي نہيں ملي ہے بلکہ عوامي تحريک ميں روز بروز زيادہ وسعت پيدا ہو رہي ہے-
.......
/169