ابنا: افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آيا ہے کہ اس ملک کی سیکورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں حبیب اللہ اور رحیم گل کو کابل اور جلال آباد کے شہروں سے گرفتار کرلیا ہے۔ اور گرفتار شدہ دہشتگردوں نے گزشتہ برس کے دہشتگردانہ بم دھماکے کا منصوبہ تیار کرنے کا اعتراف کر لیاہے۔اور کہا ہے کہ انھوں نے پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی میرانشاہ میں واقع جنگل باغ وانہ کے علاقے میں تربیت حاصل کی تھی۔ حبیب اللہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ افغان صدر کے مشیر اسداللہ وفاء کو بھی دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عاشور کے دن ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے میں ستّر افراد جاں بحق اور دو سو زخمی ہوگۓ تھے۔ اس حملے کی ذمےداری دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی۔
.......
/169