اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نائف بن عبدالعزيز کي موت کي خبر کے بعد سعودي عرب کے مختلف علاقوں ميں سيکورٹي کے انتظامات سخت کردئے جانے کے باوجود اس ملک کے مشرقي علاقوں کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر خوشي کا اظہار کيا اور جشن منايا - سعودي عرب کے شہر القطيف کے شہريوں نے نائف کي موت کي خوشي ميں سڑکوں پر چراغاني کي اور سعودي وليعہد کي موت کا جشن منايا-
نائف بن عبدالعزيز کے بارے ميں کہا جاتا ہے کہ وہ سعودي عرب کے شيعہ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن تھے اور شيعہ مسلمانوں کو انہي کے حکم پر کچلا جاتا تھا -سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ جب سے نائف بن عبدالعزيز سعودي عرب کے وزير داخلہ بنے تھے مشرقي علاقوں کے شہريوں پر عرصہ حيات تنگ کرديا گيا تھا اور بہت بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا تھا-
دوسري طرف بحرين کے عوام نے بھي سعودي وليعہد نائف بن عبدالعزيز کي موت پر جشن منايا- بحريني شہريوں نے سعودي وليعہد کي موت کي خبر سنتے ہي سڑکوں پر نکل کر نعرہ تکبير بلند کيا - بحريني شہريوں کا کہنا ہے کہ بحرين ميں سعودي عرب کي فوج بھيجنے ميں نائف کا ہي ہاتھ تھا - اس درميان بحريني عوام جہاں سعودي وليعہد کي موت پر جشن منارہے ہيں وہيں بحريني حکومت نے ملک ميں تين دن عام سوگ کا اعلان کيا ہے –
سعودي وليعہد نائف بن عبدالعزيز کے بارے ميں عام تاثر يہي ہے کہ وہ کسي بھي مسئلے کے سياسي حل کے خلاف تھے اور مسائل کو طاقت کے ذريعے حل کرنے کي بات کرتے تھے- گذشتہ برس بحرين ميں سعودي عرب کي فوج بھيج کر انہوں نے پوري بحريني قوم کي نفرت اپنے لئے مول لے لي تھي - بحريني عوام اپنے ملک ميں مساجد کي مسماري اور عام شہريوں کے قتل عام کا ذمہ دار بھي نائف بن عبدالعزيز کو ہي سمجھتے ہيں -
.....
/169