16 جون 2012 - 19:30

مصرمیں اسلامی جماعت اخوان المسلمین نے ملک کی پارلیمان کو تحلیل کیے جانے کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور اس اقدام کو جمہوریت مخالف قراردیتےہوئےعوامسےاپیلکیہےکہوہاپنےانقلابکاتحفظکریں۔

ابنا: مصر کی حکمران فوجی کونسل نے پارلیمان کو تحلیل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ جمعرات کو عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ سال 2011 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات غیر آئینی تھے۔

ادھر مصری عوام سابق ڈکٹیٹرصدر حسنی مبارک کے بعد اب نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

صدارتی انتخابات میں سابق صدر حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کا مقابلہ اخوان المسلمین کی فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے سربراہ محمد مرسی کے ساتھ ہے۔

محمد المرسی کی کامیابی یقینی ہے لیکن مصری فوجی انتظامیہ اخوان المسلمین کو ناکام بنانے کی راہ ہموار کررہی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی جانب سے نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے بنائی گئی سو رکنی اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائے۔

امریکہ اور اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ ملکر مصری عوام کے انقلاب کو منحرف کرنے کی تلاسش و کوشش کررہے ہیں۔....... /169