16 جون 2012 - 19:30

کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ اور پرتشدد واقعات ميں دو خواتين سميت 11 افراد جاں بحق ہوئے ہيں،جبکہ گلستان جوہر کے علاقے ميں سياسي جماعت سے وابستہ لياقت بنگش کي پر اصرار ہلاکت کے بعد صورتحال کشيدہ ہے.

ابنا:پوليس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے ميں رابعہ سٹي سے ايک شخص کي لاش ملي،پوليس کے مطابق پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے شخص کي شناخت لياقت بنگش کے نام سے ہوئي ہے ،جو سياسي جماعت سے وابستہ بھي تھا،

گلستان جوہر کے علاقے ميں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 پوليس اہلکاروں کو زخمي کرديا،جن کي شناخت سپاہي نعيم بٹ اور امجد کے نام سے ہوئي ہے،

گلستان جوہر کے علاقے ميں ہي پرفيوم چوک کے قريب فائرنگ سے 3 افراد زخمي ہوگئے،جس کے بعد پوليس نے فائرنگ کرنے والے 2 مبينہ ملزمان کو حراست ميں بھي لے ليا ہے

جبکہ گلستان جوہر،لسبيلہ،يونيورسٹي روڈ پر عسکري پارک اور پٹيل پاڑہ کے علاقوں ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے علاقے ميں خوف وہراس پايا جاتا ہے،جس کے بعد پوليس اور رينجرز کي اضافي نفري بھي تعينات کردي گئي ہے

اُدھر سپرہائي وے پر گلشن معمار کے قريب واقع فارم ہاوس سے دو افراد کي لاشيں مليں،ملنے والي لاشوں ميں ايک مرد اور ايک خاتون کي لاشيں ہيں،پوليس مزيد تحقيقات کررہي ہے،

شير شاہ کے علاقے ميں گلي نمبر گيارہ کے مکان سے ايک شخص کي لاش ملي،کھوکھراپار کي مدينہ کالوني سے ايک خاتون کي 4 سے 5 روز پراني تشدد زدہ لاش ملي ،

رات گئے سپرہائي وے سے ملحقہ گڈاپ ٹاون کے علاقے ناگوري اسٹاپ کے قريب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تين افراد کو قتل کرديا

بلديہ ٹاون کے علاقے چاندني چوک ميں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ايک شخص کوہلاک کرديا جبکہ بغدادي تھانے کي حدورسے دو افراد کي لاشيں ملي ہيں مقتولين کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کيا گيا پوليس کے مطابق مقتولين کي شناخت آصف اور ايوب کے نام سے ہوئي ہے.  .......

/169