ابنا: ڈي پي او کوہاٹ مبارک زيب کے مطابق شدت پسندوں نے نہر لاري اڈے کے قريب ريڑھي ميں بم نصب کر رکھا تھا. جيسے ہي پوليس موبائل وہاں سے گزري تو ريموٹ کنٹرول کے ذريعے دھماکا کرديا گيا.
دھماکے سے موبائل ميں سوار چار پوليس اہل کار اور تين راہگير موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھ افراد زخمي بھي ہوئے.دھماکے کي ذمے داري کالعدم تحريک طالبان پاکستان نے قبول کرلي.
اس سے پہلے خيبرايجنسي کے لنڈي کوتل بازار ميں دھماکے سے27 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمي ہوئے، دھماکے سے 12 دکانيں اور10 گاڑياں بھي تباہ ہوئيں. خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا بارود سے بھري گاڑي سے کيا گيا.
مرنے والوں ميں تين بچوں سميت اہلسنت والجماعت پاکستان لنڈي کوتل کے سرپرست اعلي قاري عبدالرحيم بھي شامل ہيں. .......
/169