ابنا: ريسکيو ذرائع کے مطابق رابعہ سٹي کے علاقے ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہو گيا جبکہ پوليس کے مطابق رات گئے سپرہائي وے سے ملحق گڈاپ ٹاون کے علاقے ناگوري اسٹاپ کے قريب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تين افراد کو قتل کرديا.
لاشوں کو عباسي شہيد اسپتال منتقل کرديا گيا ہے. بلديہ ٹاون کے علاقے چاندني چوک ميں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ايک شخص کوہلاک کردياجبکہ بغدادي تھانے کي حدورسے دو افراد کي لاشيں ملي ہيں.
مقتولين کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کيا گيا.پوليس کے مطابق مقتولين کي شناخت آصف اور ايوب کے نام سے ہوئي ہے.اولڈ سٹي ايريا لي مارکيٹ کے علاقے ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص زخمي ہو گيا ہے جسے طبي امداد کے لئے اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے. ....... /169