15 جون 2012 - 19:30

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حاج احمد قدیریان کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ابنا: رہبر معظم کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

محترم قدیریان خاندان

اپنے دیرینہ، صمیمی دوست اور انقلاب کے باوفا ساتھی مرحوم حاج احمد قدیریان کی جانگداز رحلت کی خبر سنکر مجھے بہت ہی دکھ اور صدمہ پہنچا، انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے کے سخت دور میں اور انقلاب اسلامی  کی کامیابی کے بعد دور میں  مرحوم کی مخلصانہ خدمات ہمیشہ تاریخ میں یاد رہیں گی۔ اور اللہ تعالی کی میزان عدل و انصاف میں حق تعالی کی رحمت اور مغفرت کا موجب قرارپائیں گی۔ انشاءللہ۔

میں مرحوم کی محترمہ ہمسر اور اولاد معزز اور دیگر اہلخانہ کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں  اور اللہ تعالی کی بارگآہ سے ان کے لئے اجر و صبر طلب کرتا ہوں۔

سید علی ‍خآمنہ ای

26/خرداد/ 1391 .......

/169