14 جون 2012 - 19:30

روس کے صدر ولاديمير پوٹین نے امريکہ اور نيٹو کے اينٹي ميزائل نظام کو شديد تنقيد کا نشانہ بنایا ہے اور اسے علاقائی سالمیت کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔

ابنا:‌ روس کے صدر نے امريکہ اور نيٹو کي اينٹي ميزائل نظام کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امريکہ روس کي سلامتي کو يقيني بنائے. انہوں نے کہا کہ امريکي ميزائل نظام نہ صرف روس کے نيوکليئر دفاعي نظام اور دوسرے ممالک کيلئے خطرہ ہے بلکہ اس سے خطے ميں سرد جنگ کا آغاز ہو جائيگا. واضح رہے کہ انکا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے جب آئندہ چند روز ميں امريکي صدر اور انکے درميان ملاقات ہونے جا رہي ہے. امريکہ نے اپنے اينٹي ميزائل نظام کا آغاز سال 2010ء ميں کيا تھا جو 2018ء تک مکمل ہوگا. يہ نظام دنيا کا انتہائي مہنگا اور جديد نظام ہے جو دشمن کے ميزائل کو فضاء ميں تباہ کرنے کي صلاحيت رکھتا ہے دوسري جانب روس ، ايران اور چين اس نظام کو اپني سلامتي کيلئے خطرہ سمجھتے ہيں......../169