ابنا: جھنگ کے رہائشی دو شیعہ نوجوانوں لیاقت جعفری اور اسحاق کاظمی جو کہ گذشتہ 19اور 16برس سے جیل میں قید ہیں اور دشمن اہلبیت علیہم السلام مولوی مختار سیال کے قتل میں سزائے موت کی سزا لے چکے ہیں تاہم اسی سلسلہ میں شیعہ نوجوانوں کی بے گناہی کو ثابت کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں سزائے موت بریت کے لئے نظر ثانی کی درخواست پیش کی گئی تھی جس پر آج مورخہ 14جون کو سماعت ہونا تھی ۔
واضح رہے کہ لیاقت جعفری 19 سال اور اسحاق کاظمی 16 برس سے جیل میں قید ہیں اور دونوں کو سزائے موت کی سزا دی گئی ہے۔
دونوں شیعہ نوجوانوں کی سزائے موت بریت کیس میں نظر ثانی کی درخواست پر آج 14جون کو سپریک کورٹ میں سماعت نہ ہو سکی جس کی وجہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل اکرم شیخ کی طبیعت کی نا سازی ہے جس کے سبب وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تاہم اگلی تاریخ کے حوالے سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کا کیس 19سال بعد سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل پر سماعت کے لئے آج پیش کیا گیا تھا ۔
شیعت نیوز کی جانب سے ملت جعفریہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ دونوں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے خصوصی دعائیں اور زیارت
عاشورا کی تلاوت کی جائے
........
/169